Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی عازمین کو لیجانے پر قید اورجرمانہ

ریاض ...سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بغیر اجازت نامے والے عازمین کو حج مقامات پر پہنچانے والوں کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ جو شخص بھی اس غیر قانونی عمل میں ملوث پایا جائیگا اسے قید ، جرمانے اور گاڑی کی ضبطی کی سزا دی جائیگی۔ محکمہ پاسپورٹ نے موبائل پر ایس ایم ایس جاری کرکے توجہ دلائی کہ جو شخص حج اجازت نامہ نہ رکھنے والے عازم کو مقامات حج لیجاتے ہوئے پکڑا جائیگا تو اسے 6ماہ تک قید اورفی حاجی 50ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔
 

شیئر: