کل سے چھوٹی گاڑیوں پر پابندی
مکہ مکرمہ ... 5ذی الحجہ 1439ھ جمعرات کو صبح سویرے سے مشاعر مقدسہ میں چھوٹی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی نافذ کردی جائیگی۔کسی بھی غیر اجازت یافتہ چھوٹی گاڑی کا داخلہ کل جمعرات صبح سویرے سے عرفہ، مزدلفہ اور منیٰ میں منع ہوگا۔ یہ پابندی حاجیوں کی بسوں کی آمد ورفت میں آسانی کیلئے لگائی گئی ہے۔ حج سیکیورٹی کمیٹی نے انتباہ دیا ہے کہ اگر کوئی غیر اجازت یافتہ گاڑی مشاعر مقدسہ میں کہیں بھی نظر آئیگی تو اسے وہاں سے اٹھالیا جائیگا۔