Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ا ی ووٹنگ ،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

  اسلام آباد....سپریم کورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ای ووٹنگ کے رولز بنا کر 17اگست تک آگاہ کرنے کا حکم دیدیا ۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد نے بتایا کہ ای ووٹنگ کا آپریشنل پلان بنا لیا ۔ یہ آپریشنل پلان نادرا سے ملکر تشکیل دیا گیا ۔ ضمنی الیکشن میں ای ووٹنگ کا تجربہ کیا جائے گا۔تجربے کے نتائج پارلیمنٹ کے سامنے رکھیں گے۔ پارلیمنٹ رپورٹ کی روشنی میں تبدیل مستقبل کا تعین کریگی۔ جسٹس اعجازلاحسن نے کہاکہ ای ووٹنگ کے ووٹوں کو دیگر ووٹوں سے الگ رکھا جاسکتا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ 27 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونے ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ تمام 27نشستوں کے الیکشن میں ای ووٹنگ کا تجربہ کریں۔کسی حلقے کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ ای ووٹنگ میں جعلی ووٹ پکڑنا آسان ہو گا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ چاروں صوبوں میں ای ووٹنگ سے نتائج واضح ہو جائیں گے۔ اگر ای ووٹنگ میں غلطی ہوئی تو ووٹ نکال دیں گے۔اگر سسٹم ہیک نہ ہوا تو تارکین وطن کے ووٹ نتائج میں شامل ہونگے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ کنفیوژن سے بچنے کے لیے ای ووٹنگ کا ضابطہ کار بنانا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ای ووٹنگ قابل عمل؟

شیئر: