Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکشے ، ٹریفک کانسٹیبل بن گئے

بالی وڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار ٹریفک کانسٹبل بن گئے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمارنے ٹریفک کے اصولوں سے متعلق ایک ٹی وی کمرشل ریکارڈ کروایاہے جس میں وہ ٹریفک کنٹرول کرتے کانسٹبل کے روپ میں ڈھلے ہیں اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کو ترغیب دے رہے ہیں اوراصولوں کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے چالان کررہے ہیں۔اکشے کمار ہندوستانی حکومت کی جانب سے ٹریفک کنٹرول کے برانڈ ایمبسڈر بھی ہیں۔
 
 

شیئر: