Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں عمارت کے انہدام کی تردید

مکہ مکرمہ .... یہاں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان محمد آل قماش نے واضح کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں کوئی عمارت منہدم نہیں ہوئی۔ بعض ویب سائٹس پر جو دعوے کئے جارہے ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔ بعض لوگوں نے اتوار کو شہری دفاع کی فرضی مشق کے واقعہ کو عمارت کے انہدام کا رنگ دیدیا۔ یہ فرض کیا گیا تھا کہ ایک عمارت میں آگ لگ گئی ہے اور وہ منہدم ہورہی ہے ۔عمارت الروضہ محلے میں ہے۔ اس میں حاجی ٹھہرے ہوئے ہیں۔ اس مفروضے کے تحت کارروائی کی گئی۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
 

شیئر: