Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سزاﺅں سے خواتین بھی مستثنیٰ نہیں، محکمہ جوازات

جدہ....محکمہ پاسپورٹ کی انتظامی کمیٹیوں نے بغیر اجازت نامے والے عازمین کو حج مقامات پر لیجانے والے 7سعودی شہریوں او رایک مقیم غیر ملکی کو قید ، جرمانے اور تشہیر کی سزا دینے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی کو مملکت سے بیدخل کیا جائیگا جبکہ غیرقانونی عازمین کو سفر کی سہولت فراہم کرنے والے سے اسکی گاڑی بحق سرکار ضبط کرلی جائیگی۔ محکمہ پاسپورٹ کے اعلیٰ عہدیدار کرنل فہد آل سلیمان نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ بغیر حج اجازت نامے والے عازمین کو سفر کی سہولت فراہم کرنےوالوں میں کوئی فرق نہیں کیا جائیگا۔ سعودی ہو ، مقیم غیر ملکی ہو، مرد ہو یا خواتین کسی کو استثنیٰ نہیں ہوگا۔
 

شیئر: