ممبئی۔۔۔۔۔ہندستان کے سابق کرکٹ کپتان اجیت واڈیکرطویل علالت کے بعد بدھ کی رات 77سال کی عمر میں چل بسے۔ واڈیکر نے 1966سے 1974تک ہندوستانی ٹیم کی 37ٹیسٹ اور دوون ڈے میں نمائندگی کی۔مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں یکم اپریل 1941کو پیداہوئے واڈیکر نے اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ 1958میں کھیلا اور بین الاقوامی کرکٹ میں 1966میں قدم رکھا۔انکاشمار بہترین فیلڈرز میں ہوتاتھا ۔حکومت نے واڈیکر کو ارجن ایوارڈ (1967)اور پدم شری (1972)سے نوازا۔ہندستان نے 1971میں واڈیکر کی قیادت میں انگلینڈ میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی ۔لارڈز اور اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے پہلے2ٹیسٹ ڈراہونے کے بعد اوول ٹیسٹ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے ہراکر تاریخی فتح حاصل کی تھی ۔ صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندرمودی نے واڈیکر کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -سابق وزیر اعظم واجپئی کی حالت نازک