Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہانے گئے 4بچے تالاب میں ڈوب گئے

پیلی بھیت۔۔۔۔سون گڑھی علاقے کے رہنے والے منوج ، اجے ، جیتو اور پردیپ گاؤں میں قائم بھٹے کی زمین کھدائی کے بعد تالاب کی شکل اختیار کرگئی تھی جس میں گاؤں کے چاروں بچے نہانے لگے۔ اس دوران ان میں سے ایک گہرے پانی میں چلا گیا جسے بچانے کیلئے یکے بعد دیگر ے آگے بڑھے اور چاروں ڈوب گئے۔چاروں بچوں کی موت سے پورے گاؤں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر اے ڈی ایم، ایس پی ، سی او سٹی پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد بچوں کے لواحقین کو تسلی دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایااور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔
مزید پڑھیں:- - - -مسلح افواج میں خواتین کو ملے گا مستقل کمیشن ،وزیر اعظم مودی

شیئر: