یمن کی قانونی حکومت سے اقوام متحدہ کی معذرت
ریاض .... اقوام متحدہ کے فنڈ نے یمن کی آئینی حکومت سے باقاعدہ معذرت کرلی۔اقوام متحدہ کے فنڈ نے اپنے ایک خبر نامے میں حوثیوں کو یمن کا حکمراں اور یمن کی قانونی حکومت کو نظرانداز کردیا تھا۔ اس پر یمن کی قانونی حکومت نے اقوام متحدہ کے فنڈ انتظامیہ کے نام سخت احتجاجی مکتوب بھیجا تھا۔ اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی نے یمن کی آئینی حکومت کے نام معذرت نامے میں وعدہ کیا کہ آئندہ اس سے ایسی غلطی نہیں ہوگی اور وہ یمن کیلئے آئینی حکومت کو ہی حقیقی حکومت تسلیم کرتا ہے۔ آئندہ حوثیوں سے کوئی معاملہ نہیں کیا جائیگا۔