ابہا ... صنعاءمیں سیاسی کونسل کے قریبی ذرائع نے الوطن اخبار کو بتایا کہ حوثی باغیوں نے حج سے مقامی شہریوں کو روکنے اور یمنی عازمین کے حج پروگرام کو معطل کرنے کیلئے طرح طرح کی شرائط مقرر کردیں۔ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اس حوالے سے براہ راست احکام جاری کئے ہیں۔ حوثیوں کی حکومت میں شامل کئی عہدیداروں سے تال میل پیدا کرلیاگیا ہے۔ حوثی حج کرانے والی ایجنسیوںسے بھاری فیس وصول کررہے ہیں۔ فیس دینے سے انکار کرنے والی بعض ایجنسیاں بند کردی گئی ہیں۔