بہار کی سابق وزیر منجو ورما کے خلاف مقدمہ درج
مظفر نگر ۔۔۔۔۔۔بہار کے ضلع مظفرنگرکے بہبود اطفال مرکز میں زیادتی کے معاملےپر تنازعات میں گھریں نتیش حکومت کی سابق وزیر منجو اور ان کے شوہر چندر شیکھر ورما کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔مظفر پور کے گرلز شیلٹر ہوم زیادتی کے معاملہ میں چندرشیکھرکے ملوث ہونےکے بعد جے ڈی یو کی رہنما اور بہار کی وزیر سماجی امور و بہبود منجو ورما مستعفی ہوگئی تھیں۔ استعفے کے بعد اس معاملہ کی تفتیش کرنیوالی سی بی آئی نے 17 اگست کومنجوکے گھرپر چھاپہ مارکر 50 زندہ کارتوس اور کئی اہم دستاویزات برآمد کیں۔پولیس نے ا چیریا بریارپور تھانہ میں ان دونوں کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔