Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پی ایم عمران خان کی تقریر

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ٹویٹر پر لوگوں کی مختلف آراءموصول ہوئیں۔ زین خان ٹویٹ کرتے ہیں کہ گزشتہ شب ایسا محسوس نہیں ہوا کہ کوئی سیاستدان یا پارٹی سربراہ خطاب کررہا ہو بلکہ ایسا لگتا تھا کہ قوم کا کوئی پرخلوص ہمدرد اپنے دل کی آواز سنا رہا ہو جو اس قوم کا درد رکھتا ہے۔ عمران خان آپ یقینا وزیراعظم بن گئے ہیں۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
سورایہ عزیز لکھتی ہیں کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر کے جو نکات اپنے ہاتھ سے لکھے تھے میں اسے پرنٹ کروا کر فریم میں لگاﺅں گی۔
اسفند یار بھٹانی تحریر کرتے ہیں کہ عمران خان کا خطاب ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی باپ اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھا انکی غلطیاں بتا رہا ہو۔ مجھے یہ بھی یاد دلایا گیا کہ اگر توجہ دی جائے تو اب بھی کچھ کھویا نہیں بلکہ غلطیاں درست کی جاسکتی ہیں۔
سید علی عباس زیدی کہتے ہیں کہ گزشتہ روز کے خطاب کے بعد اتنا اثر ہوا کہ میرے یورپ میں مقیم دوست نے کہا کہ میں اپنی ساری جمع پونجی پاکستانی بینکوں میں منتقل کردونگا۔
شعیب خان ٹویٹ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر عمران ملک امریکہ میں ڈاکٹر ہیں او راب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہاں اپنی ساری جائداد فروخت کردیں گے۔ وہ اور انکی اہلیہ استعفیٰ دیکر واپس پاکستان جائیں گے اور عمران خان کے نئے پاکستان بنانے میں مدد دینگے۔
انیلہ خواجہ لکھتی ہیں کہ شاندار تقریر تھی۔ حقیقت سے قریب تر ۔ آئیے اب سب متحد ہوکر انکی ٹیم کا حصہ بن جائیں اور ملک کی ترقی کے مقصد کو حاصل کریں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں