Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت محنت نے 51 ہزار سے زائد عارضی ورک ویزے جاری کئے

ریاض..... وزارت محنت و سماجی بہبود نے امسال حج سیزن کےلئے 52 ہزار 473 عارضی ورک ویزے جاری کئے ۔ وزارت محنت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عارضی ویزے 57 کمپنیوں کو جاری کئے گئے جو حج خدمات کے علاوہ دیگر میدانوں میں کام کر رہی ہیں ۔ سب سے زیادہ عارضی ورک ویزے مکہ مکرمہ میں 44 کمپنیوںکو جاری کئے گئے جن کی تعداد 51ہزار 775 تھی جبکہ مدینہ منورہ میں 12 اداروں کو 698ویزے جاری ہوئے ۔ عارضی ورک ویزوں کا اجراءاجیر سسٹم کے تحت کیا گیا جس میں کارکنوں کو عارضی طور پر مملکت میں کام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔ عارضی ورک ویزوں کے اجراءکے علاوہ وزارت محنت کی جانب سے مملکت میں موجود غیر ملکی کارکنوںکو عارضی طور پر حج سیزن کے لئے دیگر کمپنیوں میں کام کرنے اجیر سسٹم کے ذریعے کام کرنے کی اجازت دی ۔ 
 

شیئر: