Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کور کمانڈر کراچی ،راولپنڈی اور ملتان تبدیل

راولپنڈی ....پاک فوج میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ عہدوں پر تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں۔کور کمانڈر کراچی ، راولپنڈی اور ملتان کو تبدیل کردیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا لیفٹننٹ جنرل ندیم اشرف کو کور کمانڈرملتان مقرر کردیا گیا۔چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کو کور کمانڈر راولپنڈی اور کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا۔ انسپکٹر جنرل کمیونیکشنز اینڈ آئی ٹی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو کور کمانڈر کراچی اور لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو انسپکٹر جنرل کمیونیکشنز اینڈ آئی ٹی مقرر کیا گیا ہے ۔
 

شیئر: