Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کا احسان کبھی نہیں بھولونگا، چاڈ کا حاجی

مکہ مکرمہ۔۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ضیافت میں امسال فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنیوالے جمہوریہ چاڈ کے شہری محمود خیرالدین نے اپنے قلبی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے شاہ سلمان کو یہ کہہ کر مخاطب کیا’’اے خادم حرمین جب تک زندہ رہونگا آپ کا احسان نہیں بھولونگا‘‘۔چاڈ کے حاجی نے ان تاثرات کا اظہار صفاء و مروہ کی سعی اور طواف افاضہ کرتے ہوئے یہ کہہ کر کیا کہ شاہ سلمان نے مسلمانوں کو بہت کچھ دیا۔ تعلیمی اسکیموں اور امدادی پروگراموں پر بہت کچھ خرچ کیا۔ اپنی ضیافت میں دنیا بھر کے لوگوںکو حج کرانا بذات خود انتہائی اہم پروگرام ہے۔ اس کی بدولت اتحاد بین المسلمین کی جڑیں مضبوط ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -منیٰ میں آنسوؤں کی برسات

شیئر: