ہر حاجی کیلئے قرآن پاک کا تحفہ
مکہ مکرمہ ۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مملکت سے روانگی کے وقت قرآن پاک کا تحفہ دیاجانے لگا۔ وزارت اسلامی امور نے کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کے تیار کردہ قرآن پاک کے نسخے ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر پہنچادیئے ہیں۔ وطن جانیوالے ہر حاجی کو ایک نسخہ دیا جارہا ہے۔ غیر عربوں کو ان کی اپنی زبان میں قرآن پاک کے معانی کے ترجمے والے نسخے دیئے جارہے ہیں۔ قرآن پاک کے 15لاکھ نسخے اور 23لاکھ سے زیادہ کتابچے حجاج کو پیش کئے جائیں گے۔