بحر احمر میں حوثیوں کا نیا حملہ
لندن۔۔۔۔۔عرب اتحاد برائے یمن نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے بحر احمر میں حوثیوں کے دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنا دیا۔ حوثیوں نے الحدیدہ کے ساحل سے بارود سے بھری جنگی کشتیوں کے ذریعے حملے کی کوشش کی تھی۔ ناکام بنا دی گئی۔ عرب اتحاد نے توجہ دلائی کہ حوثیوں اور ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے عالمی تجارت اور جہاز رانی کی سمندری گزرگاہوں کو خطرات پیدا کئے جارہے ہیں۔