Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیزل کی قیمت کم کریں گے،غلام سرور

اسلام آباد... وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور نے کہا ہے کہ محکمے میں کسی بھی سطح پر کرپشن برداشت نہیں کی جائے گئی ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی فیصلہ انفرادی سطح پر نہیں لیا جائے گا جو بھی فیصلے ہوں گے مشترکہ طور پر مشاورت کے بعد کئے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ کوشش کریں گے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ عام آدی کو ریلیف دینے کے لئے ڈیزل کی قیمت کو کم کرکے اسے پٹرول کے برابر لایا جائے گا۔ قیمتوں کا تعین عالمی ٹیکسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔انہوںنے کہا کہ پی پی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں۔ ابتدائی طور پر 23مکعب ملین کیوبک فٹ گیس اور 91 بیرل یومیہ خام تیل نکالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں برآمدات کم کر کے مقامی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاک ،ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا مسئلہ بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایل این جی منصوبوں کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا، اسے منظر عام پر لائیں گے۔
مزید پڑھیں:اوورسیزپاکستانیوں نے بلٹ ٹرین کی پیشکش کردی،شیخ رشید

شیئر: