Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت آنے والے مسافر ممنوعہ اشیاءلانے سے اجتناب برتیں ، محکمہ کسٹم کا انتباہ

ریاض....محکمہ کسٹم نے مملکت آنے والے مسافروں کو خبر دار کیا ہے کہ ممنوعہ اشیاءقطعی طور پر نہ لائی جائیں ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ڈائریکٹرٹ جنرل کسٹم کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں قانونی طور پر منشیات کی اسمگلنگ کی سخت سزا ہے ایسا کرنےو الوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاتی ۔ کسٹم کی جانب سے سعودی عرب آنے والے مسافروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق مسافر اپنے ہمراہ کسی بھی قسم کی منشیات کے علاوہ اسلحہ ، کارتوس ، گولیاں ، کتب ،ہینڈبلز ،شیشہ ، الیکٹرانک سگریٹ ، جنسی آلات ، جاسوسی کے آلات ، پٹاخے ، بجلی کا جھٹکا دینے والی اشیاء، جعلی کرنسی ، لیزر لائٹس ، خفیہ کیمرے ، اسپیڈ جانچنے کے مخصو ص آلات ، گورو، آنسو لانے والا محلول ، جائیفل اور اسکا پاﺅڈر اور اسی قسم کی دیگر اشیاءشامل ہیں جن کا مملکت میں لانا ممنوع ہے ۔ محکمہ کسٹم نے مزید کہا ہے کہ وہ مسافر جن کے قبضے سے ممنوعہ اشیاءبرآمد ہوتی ہیں قطعی طور پر ممنوع ہیں ایسے مسافروں پر قانون کے مطابق قید و جرمانے کے علاوہ دیگر سزائیں مقر ر کی جاتی ہیں جن پر فوری عمل درآمد کیاجاتا ہے ۔ محکمہ کسٹم نے مملکت آنے والے تمام مسافروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سامان کو حفاظت سے پیک کریں کوئی غیر متعلقہ شخص آپکے سامان میں مداخلت نہ کرے ۔ واضح رہے ماضی میں کئی ایسے واقعات پیش آچکے ہیں جن میں جرائم پیشہ افراد نے معصوم لوگوںکو آلہ کار بناکر انکے ذریعے منشیات اسمگل کر نے کی کوشش کرتے ہیں ۔ قانون کے مطابق جس کے پاس سے منشیات یا ممنوعہ اشیاءبرآمد ہوتی ہیں وہی مجرم تصور کیاجاتا ہے ۔ مملکت کے قانون کے مطابق ہیروئن اور چرس وغیر ہ جیسی خطرناک منشیات لانے والوں کو سزائے موت دی جاتی ہے ۔منشیات کے اسمگلرسادہ لوح لوگوں کو اپنا آلہ کار بناتے ہوئے انکی لاعلمی میں انہیں منشیات یہ کہہ کر دے دیتے ہیں کہ یہ سامان انکے عزیزوں کو فلاں جگہ دے دیں ۔ محکمہ کسٹم نے مسافروں کو اس حوالے سے بھی خبردار کیا ہے کہ مملکت آنے سے قبل کسی کا سامان اپنے ساتھ قطعی طور پر نہ لائیں کیونکہ ایسے واقعات ہو چکے ہیں جن کی سزا انہوں نے بھگتی ہے ۔ 

شیئر: