Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسکریت پسند شام میں کیمیائی حملے کی تیاری کر رہے ہیں، روس

ماسکو ۔۔۔روس کا کہنا ہے کہ باغیوں کے زیر تسلط شامی صوبے ادلب میں عسکریت پسند کیمیائی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بغیر نام بیان کیے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ادلب صوبے میں شدت پسند شہریوں پر کیمیائی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ اس کا الزام شامی حکومت پر عائد کیا جا سکے۔ روس کی وزارت دفاع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ایک نجی برطانوی ٹھیکیدار مبینہ کیمیائی حملے کی تیاری میں عسکریت پسندوں کی مدد کر رہا ہے۔

شیئر: