ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع
اسلام آباد.... قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ 14 اکتوبرکوملک بھرسے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونگے۔ پنجاب اسمبلی کے 13، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9، سندھ اوربلوچستان اسمبلی کے 2، 2 جب کہ بلوچستان اسمبلی کے ایک حلقے میں انتخاب ہوگا یہ وہ نشستیں ہیں جہاں مختلف وجوہ کی بنا پر25 جولائی کو یا توووٹنگ نہیں ہوسکی تھی یا پھران حلقوں سے کامیاب امیدواروں نے وہ نشستیں چھوڑدی تھیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے تحت ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو30 اگست تک جاری رہے گا، امیدواروں کے ناموں کی فہرست 31 اگست کوجاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 ستمبر تک ہوگی جب کہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی۔