Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہدکی طرف سے بلجیئم کے وزیر اعظم کو حلف اٹھانے پر مبارکباد

’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بلجیئم کے وزیر اعظم کو تہنیتی مکتوب روانہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بلجیئم کے نئے وزیر اعظم بارت دی ویفر کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے بلجیئم کے وزیر اعظم تہنیتی مکتوب روانہ کیا ہے۔
ولی عہد نے اپنے مکتوب میں بلجیئم کے وزیر اعظم کے لیے کامیابی کی امید کا اظہار کیا ہے۔
ولی عہد نے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بلجیئم کے لیے مزید ترقی اور کامرانی کی امید کی ہے۔
 

شیئر: