فلسطینی حاجی احرام کا کیا کرینگے؟
مدینہ منورہ .... ضیوف الرحمن ان دنوں اپنے رشتہ داروںاور دوست احباب کیلئے تحائف خریدنے میں مصروف ہیں۔ حج عمرہ اور زیارت پر آنے والے ارض مقدس میں ملنے والے تحائف بڑی حفاظت سے رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ضیافت میں حج او رعمرہ کرنے والے مہمان بھی شامل ہیں۔ انہیں مملکت کا سفر شروع کرنے سے قبل مفت احرام پیش کیا گیاتھا۔ 70سالہ حاجی خلیل الکحلوت نے بتایا کہ وہ اپنے دو شہید بیٹوں کی طرف سے دو مرتبہ حج کرچکے ہیں۔ ایک بار عمرہ کیا ہے۔ گھر میں 3احرام ہیں۔ گھر نابلس شہر میں ہے۔ چوتھی بار سعودی عرب آنا ہوا ہے۔ فلسطین واپسی تک اپنا احرام حفاظت سے رکھتے ہیں۔ اسے ایک سے زائد بار دھوکر معطر کرکے اپنے کمرے کی الماری میں رکھنے کا اہتمام برتتا ہوں ۔جب بھی الماری کھولتا ہوں تو انتہائی خوشی محسوس کرتا ہوں۔ غزہ کے ایک حاجی احمد ابو الخیر نے بتایا کہ طواف قدوم کے بعد میرا احرام گم ہوگیا تھا۔ اس سے مجھے بیحد دکھ ہوا۔ فوری طور پر مجھے نیا احرام فراہم کیا گیا۔ میری نظر میں احرام کی چادریں عام لباس نہیں بلکہ غیر معمولی برکت کا باعث ہیں۔ فلسطین کے متعد د حاجیوں کی گفتگو سے پتہ چلا کہ وہ لوگ احرام کی چادریں انتہائی اہتمام کے ساتھ محفوظ رکھتے ہیں اور اپنے ہمراہ لیجاتے ہیں۔
(تصویر بشکریہ : سبق)