Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صعدہ میں یمنی فوج کی پیشرفت جاری

ریاض ... یمنی فوج صعدہ میں مختلف محاذوں کے گھمسان کے معرکے سر کرتے ہوئے مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ایران نواز حوثیوں کو جانی و مالی نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یمن کے فوجی عہدیدار نے بتایا کہ سرکاری فوج نے صعدہ کے 3اضلاع الظاہر، بکیل المیر اور رازح میں متعدد قریئے حوثیوں کے تسلط سے آزاد کرالئے۔ علاوہ ازیں الصافیہ، الجریب، سوق العلائ، المربح، القوفعی، مسة، جراری، النظرة ، المحرم، ام دھیم، کفات، جاوان، الغیفل، الصیخابہ اور النکارة قریئے بھی آزاد کرالئے گئے۔
 

شیئر: