معدے کی تیزابیت , صرف علاج نہیں احتیاط بھی
معدے میں تیزابیت پریشانی اور تکلیف کا باعث بنتی ہے ۔ معدے میں جلن کا احساس صرف معدے کو ہی متاثر نہیں کرتا بلکہ اس کے اثرات چہرے پر بھی دانوں ، کیل مہاسوں اور ایکنی کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں ۔ معدے میں تیزابیت کا شکار افراد کو چاہیے کہ ایسی غذاؤں کا بکثرت استعمال کریں جن میں ریشے کے اجزا وافر مقدار میں پائے جاتے ہوں ۔ ثقیل دیر ہضم اور قبض کرنے والی غذاؤں سے مکمل پرہیز کریں ۔ تیز مصالحے ، تلی یا بھنی ہوئی اشیاء ، چاکلیٹس ، پیزا ، برگر ، سموسے ، پکوڑے ، بازاری میٹھا ئیاں ، کولا مشروبات ، بیکری مصنوعات اورترش غذائی اجزاء سے دور رہیں ۔ کچی سبزیاں ، گاجر ، مولی ، شلجم ، بند گوبھی ، سلاد کے پتے ، دھنیے اور پودینے کی چٹنی وغیرہ کو روز مرہ کی غذا کا حصہ بنائیں ۔ نہار منہ تیز قدموں کی سیر اور ہلکی پھلکی ورزش کریں ۔ فوری علاج کے لیے ہرڑ کا مربہ 2عدد رات کو دھوکر کھائیں اور نیم گرم دودھ پیئیں ۔ بہت جلد معدے کی تیزابیت سے نجات مل جائے گی ۔