Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس اور سعودی عرب یکجہتی پیدا کرنے پر متفق، الجبیر

ریاض .... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اور روس مشرق وسطیٰ کی تمام تبدیلیوں کے سلسلے میں ہم آہنگی پیدا کریں گے۔ دونوں اس امر پر متفق ہوگئے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لیپروف نے کہا کہ روسی صدر کے جلد دورہ سعودی عرب پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ دونو ںممالک کے وزرائے خارجہ بدھ کو ماسکو میں ملاقات اور مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کررہے تھے۔ الجبیر نے بتایا کہ روسی وزیر خارجہ کے ساتھ انکے مذاکرات بیحد تعمیری رہے۔ شام کے حالات پر گفت شنید ہوئی۔ اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔ الجبیر نے مزید بتایا کہ روس کے ساتھ انسداد دہشتگردی اور مشرق وسطیٰ کے متعدد مسائل پر مذاکرات ہوئے۔ مشرق وسطیٰ کے تمام مسائل پر گفت وشنید ہوئی۔ الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب یمن کے حالات او راقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن کی مساعی جمیلہ پر روس کے ساتھ پابندی سے مشورہ کرتا ہے۔ دونوں ملک خطے کے تمام تغیرات کی بابت مشاور ت اور یکجہتی پر متفق ہیں۔ سعودی عرب روس کے ساتھ تجارتی تعلقا ت کو فروغ دینے اور سیاسی یکجہتی پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر پوٹین جلد سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔ یکجہتی پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ سے شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے حالات سازگار بنانے میںحصہ لینے کی اپیل کی جائیگی۔ الجبیر کے ساتھ شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے ساز گار حالات پیدا کرنے کے موضوع پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ملک ثقافتی شعبے میں زبردست تعاون کررہے ہیں۔ روسی حاجیوں کی خاطر مدارات پر ہم سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔ لیپروف نے یہ بھی کہا کہ سعودی آرامکو او ر روسی براﺅن گیس مشترکہ منصوبے قائم کررہے ہیں۔ دونوں ملک 2 ارب ڈالر کی لاگت سے مشترکہ منصوبے بھی قائم کئے ہوئے ہیں۔
 

شیئر: