غیر قانونی کاروبار پر سخت سزائیں
ریاض۔۔۔۔سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اعلان کیا ہے کہ ایک سعودی شہری مصر کے 3شہریوں محمد مہدی غنیم، علا عویس اور فرید لاشین کو اسٹیشنری ،اسکول کے لوازمات اور لیباریٹریوں کا کاروبار اپنے نام سے کرارہا تھا۔ مقامی شہری عبداللہ الصانع کے خلاف مذکورہ الزام ثابت ہوجانے پر ریاض کی فوجداری کی عدالت نے سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ ریال جرمانہ ، دکانیں سربمہر کرنے، سجل تجاری سلب کرنے ، آئندہ مذکورہ کاروبار کی ممانعت ، مصریوں کو جرمانے اور سزا کانٹنے کی بعد مملکت سے بیدخل کرنے اور دوبارہ کاروبار پر پابندی کا فیصلہ سنایا گیا ۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ تینوں غیر ملکیوں اور سعودی شہری کے حوالے سے فوجداری کے عدالت کے فیصلے کو ان کے خرچ پر مقامی اخبار میں شائع کیا جائے۔