Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن کمزور ہے ہمیں کوئی خطرہ نہیں، عمران خان

اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کمزور ہے ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔ جمعہ کو عمران خان نے سینیئر صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دلیر آدمی ہیں۔ میڈیا ہمیں 3ماہ کا وقت دے پھر تنقید کرے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کو فرانس کے صدر کی 2بار کال آئی جس پر وزیراعظم نے یہ کہا کہ ابھی مصروف ہوں بعد میں بات کروںگا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کا استعمال عوام کو زحمت سے بچانے کیلئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سب کا بلا امتیاز احتساب ہوگا۔جب تک احتساب نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ پیسہ اکٹھا کرنے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مہم چلائینگے۔
 

شیئر: