پاکستان کی معروف مصنفہ نامور ڈرامہ نگار اور پاکستانی ادب کی معروف شخصیت فاطمہ ثریا بجیا کو گوگل نے ان کی88 ویں سالگرہ پر ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔فاطمہ ثریا کوبجیا کی عرفیت سے پکاراجاتاتھا ۔وہ پورے پاکستان کی بجیا تھیں۔ فاطمہ ثریا1930 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں، پاکستان ٹیلیوژن کو کئی نامی گرامی ڈرامے دیئے ۔وہ گزشتہ برس دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔