Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی حاجی کو جدہ ایئرپورٹ پر دل کا دورہ

مکہ مکرمہ ..... کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس کے مرکز جراحت قلب کے ڈاکٹروں نے ایک بنگلہ دیشی حاجی کی زندگی بچالی۔ بنگلہ دیشی فریضہ حج کی سعادت حاصل کرکے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے وطن واپس جارہا تھا۔ اچانک اسے دل کا دورہ پڑا۔ 55سالہ بنگلہ دیشی حاجی کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرکے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ایمرجنسی وارڈ لیجایاگیا ڈاکٹروں نے معائنہ کرکے بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور فوری آپریشن اشد ضروری ہے۔ طبی عملے نے آپریشن کیا۔ اللہ کے فضل و کرم سے پوری طرح سے کامیاب رہا۔ آپریشن کافی پیچیدہ تھا۔ اب بنگلہ دیشی کی حالت بہتر ہے۔ 

شیئر: