ولی عہد کی نیابت کرتے ہوئے وزیر خارجہ برازیل پہنچ گئے
اتوار 17 نومبر 2024 14:28
’وزیر خارجہ ریودی جانیرو میں منعقد جی 20 کانفرنس میں سعودی وفد کی قیادت کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان برازیل پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وہ ریودی جانیرو میں منعقد جی 20 کانفرنس میں سعودی وفد کی قیادت کریں گے۔
سعودی وفد میں وزیر خزانہ محمد عبد اللہ الجدعان اور نائب وزیر خزانہ عبد المحسن بن سعد الخلف کے علاوہ دیگر حکومتی عہدیداران بھی ہیں۔
برازیل کی سربراہی میں منعقد جی 20 کانفرنس میں مختلف سیاسی اور معاشی معاملات پر غور ہوگا۔