Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نرس کی حیرت کی انتہا، پیدائش کے بعدنئے رفیق کار کی دیکھ بھال اسی نے کی تھی

سان جوز.... مقامی اسپتال میں کام کرنے والی سن رسیدہ نرس کو یہ جان کر سخت حیرت ہوئی کہ ادھر کچھ دنوں سے جو نیا رفیق کار اسپتال میں آیا ہے یہ وہی بچہ ہے جس کی دیکھ بھال اس نے 28سال قبل کی تھی۔ 52سالہ وولما کا کہناہے کہ  برانڈن سیمیناٹو نامی 28سالہ شخص جو اب لوسلی پیکارڈ اسپتال اسٹینفورڈ میں کام کررہا ہے۔ اسی اسپتال میں پیدا ہوا تھا  تاہم اسکی پیدائش  قبل از وقت ہوئی تھی یعنی اسکی ماں نے حمل کے 29ویں ہفتے میں اسے جنم دیا تھا جس کی وجہ سے وہ بیحد کمزور تھا اور اسے دیکھ بھال کی اشد ضرورت تھی۔ وولما کے مطابق دیکھ بھال کے دوران اسے معلوم ہوا کہ وہ سان جوز میں رہنے والے والدین کا بیٹا ہے اس لئے ایک ماہ کی دیکھ بھال کے نتیجے میں جب بچے کی صحت بہتر ہوئی تو اسکے والدین اسے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔   چند دن قبل وولما  اسپتال  کے نیورولوجسٹ  کے کمرے میں گئی او راسپتال میں برسوں قبل ہونے والی پیدائش کے ریکارڈز چیک کئے تو یہ جان کر حیران رہ گئی کہ  یہ وہی بچہ ہے جسکی دیکھ بھال اس نے پیدائش کے فوراً بعد کی تھی۔برینڈن کی ماں نے  بیٹے پر زور دیا کہ وہ اسپتال میں اتنے عرصے سے کام کرنے والی اس نرس سے ذرا پتہ تو کرے کہ وہ حقیقی معنوں میں کون ہے او راس نے ایسا ہی کیا تو یہ پرانی حقیقت اس کے سامنے آئی۔ نرس کا کہناہے کہ وہ اتنے عرصے تک  اس بچے کو نہیں فراموش کرسکی تھی جو انتہائی کمزور حالت میں پیدا ہوا تھا اور اس وقت کے ڈاکٹروں کی تشخیص کے مطابق اس کے زیادہ عرصے تک زندہ رہنے کی توقع نہیں تھی۔ اب یہ لڑکا  وولما کیساتھ اسی اسپتال میں کام کررہا ہے۔ دونوں  نئی حقیقت سے باخبر ہونے کے بعد بیحد خوش ہیں اور ملنے جلنے والوں کا کہنا ہے کہ برینڈن کو جب سے ساری باتیں معلوم ہوئی ہیں وہ 52سالہ وولما کو اپنی ماں کے برابر سمجھنے لگا ہے او راکثر ماں کہہ کر پکارتا بھی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -چیتے نے گدھ کو فضا میں اچھل کر دبو چ لیا

شیئر: