عدن ...یمنی فوج نے اطلاع دی ہے کہ حوثیوں نے بھاری مقدار میں منشیات سعودی عرب بھیجی تھی ۔ خفیہ اطلاعات پر مرسلہ منشیات مملکت پہنچنے سے قبل ہی ضبط کرلی گئیں۔ دریں اثناءعرب اتحاد برائے یمن نے اعلان کیا ہے کہ حوثی باغی لبنانی حزب اللہ کے تعاون سے منشیات کادھندا کررہے ہیں۔