Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مائیک پومپیو پاکستان پہنچ گئے

  اسلام آباد... امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور امر یکہ کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل جوزف ڈنفرڈ پاکستان پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کے حکام نے استقبال کیا۔ مائیک پومپیو اور جنرل جوزف ڈنفرڈ وزیراعظم عمران خان، وز یر ِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان وفود کی سطح پر دفترخارجہ میں مذاکرات ہوں گے۔بعد ازاں پومپیو اپنے وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ ایک روزہ دورہ مکمل کرکے ہندروانہ ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں:پومپیو نے پاکستانی امداد روکنے کی وجہ بتاد ی

شیئر: