Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10ڈالر کے ٹکٹ پر خاتون نے 24لاکھ ڈالر جیت لئے

بارگوٹا، اٹلانٹا سٹی.... کہتے ہیں کہ قدرت کب کہاں او رکس طرح کسی پر مہربان ہوجائے  اسکے بارے میں کوئی کچھ نہیں جانتا اور یہ کلیہ مقامی شاپنگ مال میں قسمت آزمائی کے ایک مقابلے کے دوران اس وقت سب کے سامنے آگیا جب چرخی گھمانے کے  ایک مقابلے میں شرکت کے لئے ایک خاتون نے  10ڈالر کا ایک ٹکٹ شوقیہ طور پر خرید لیا اور پھر قدرت اس پر اس قدر مہربان ہوئی کہ اس نے حیرت انگیز طور پر  یہ مقابلہ جیت لیا اور محض 10ڈالر کے ٹکٹ پر 24لاکھ ڈالر کی خطیر رقم جیت لی۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ نامعلوم خاتون نے اس مقابلے میں مجموعی طور پر 2481940.75 ڈالر کی رقم جیتی اور وہ بھی پہلی ہی کوشش میں۔ شاپنگ مال میں لاٹری چلانے والی کمپنی نے ٹویٹر پر پورے واقعہ کو بیان کیا ہے مگربوجوہ انعام جیتنے والی خاتون کا نام صیغہ راز میں ہے۔ اب تک صرف یہ معلوم ہوا ہے کہ خوش قسمت خاتون نیو جرسی کی رہنے والی ہے۔ گرانقدر انعام اور لاکھوں کی خطیر رقم جیتنے والی خاتون کے بارے میں دیگر معلومات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ اتنی بڑی رقم جیتنے کے بعد خاتون کا خود اپنا کیا ردعمل  تھا اور کیسا رہا۔
مزید پڑھیں:- - - - -50 عجیب و غریب ٹیکنیکل گیجٹس جو زندگی بدل سکتی ہیں

شیئر: