Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

65کی جنگ میں بندوق لیکر پہنچ گیا

راولپنڈی ...وزیر اعظم عمران خان نے جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی تقریب میں بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ 6 ستمبر1965 کو 12 سال کا تھا۔ رات کو شےلنگ کی آوازےں آنی شروع ہو ئی۔ چھت سے بلاسٹ ہوتے دےکھے۔ 7 ستمبر کو ہمارے تمام بڑے زمان پارک مےں جمع ہوئے۔ ہمارے خاندان کی سول فورس بنی۔ زمان پارک مےں مورچہ بناےا ۔مےںبھی بندوق لے کر وہاں پہنچ گےا مگر مجھے چھوٹی عمر ہونے کے باعث واپس بھےج دےا گےا جس کا افسوس ہو ا۔ وہ منظر نہےں بھول سکتا۔ 6 ستمبر والا جذبہ کبھی نہیں دیکھا۔ اگر کرکٹ کی طرف نہ جاتا تو شا ید آج میں بھی ریٹائرڈ فوجی ہوتا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری فوج نے اس جنگ میں لاہور کا دفاع کیا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ 
مزید پڑھیں:اب کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،عمران

شیئر: