یوم دفاع پر نے شمار ٹوئٹ کر کے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا گیا ۔
خدیجہ فاطمہ لکھتی ہیں کہ 6ستمبر نہ صرف یوم دفاع ہے بلکہ یہ یوم تجدید دفاع بھی ہے ۔ ہمیں اپنے تمام شہداءپر فخر ہے جن کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آج ایک محفوظ پاکستان میں موجود ہیں ۔
عمارہ مہدی لکھتی ہیں کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو توڑ نہیں سکتی ۔
سبطین شاہ کہتے ہیں کہ یہ وہ دن ہے جب بلوچستان اور بلوچستا ن کے سب سے بڑے دشمن کو پاک فوج کے ہاتھوں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
تصور حسین کہتے ہیں کہ ہم پاک فوج کی بہادری کو سلام کرتے ہیں ۔
رمیز انور کا کہنا ہے کہ اگر پاک فوج کے یہ جری جوان قربانیاں نہ دیں تو آج ہم سکون سے نہیں رہ سکتے تھے ۔
حفصہ کہتی ہیں کہ پاک فوج کے ہم پر بڑے احسانات ہیں ۔ ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے اےک شعر لکھا ہے:
ہم سے الجھو گے تو انجام قیامت ہو گا
ہم نے روندا ہے زمانے کے فرعونوں کا غرور
سردار عتیق کہتے ہیں کہ میرے والد سردار ایم افسر خاں نے 1965ء کی جنگ میں شمولیت اختیار کی ۔ مجھے اپنے دادا جی پر فخر ہے ۔
فاطمہ حیدر کہتی ہیں کہ دنیا کا بہترین پائلٹ راشد منہاس تھا ۔
ارسلان اسلم ٹوئٹ کرتے ہیں کہ آج کے دن ان شہداءکو یاد کیا جائے جنہوں نے ملک کےلئے قربانیاں دیں ۔
********