Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساما کی رپورٹ خوش آئند

7ستمبر 2018جمعہ کوسعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار البلاد کا اداریہ نذر قارئین
    سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی (ساما )کی سالانہ رپورٹ مثبت علامتوں اور خوشگوار نتائج کا مجموعہ ہے۔ اس رپورٹ نے ثابت کردیا کہ سعودی عرب کا اقتصادی نظام مضبوط اور مستحکم ہے۔ چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ علاقائی و بین الاقوامی تبدیلیوں سے ہم آہنگی کا اہل ہے۔ بنیادی ڈھانچے کے استحکام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ذرائع آمدنی میں تنوع پیدا کرنے کی جہت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آئندہ ایام میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی نوید دے رہا ہے۔
    ساما کی رپورٹ نے واضح کیا کہ سعودی عرب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی حکیمانہ قیادت اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نگرانی میں اپنی تاریخ کے انتہائی اہم اقتصادی موڑ سے گزررہا ہے۔
    سعودی اقتصاد کے مثبت پہلوؤں میں سے ایک پہلو یہ ہے کہ تیل کے شعبے میں مثبت شرح نمو دیکھنے میں آئی ہے جبکہ صارفین کے اوسط خرچ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ توازن ادائیگی میں توجہ طلب حد تک بہتری پیدا ہوئی ہے۔ 57.1ارب ریال فاضل بچے ہیں۔ تجارتی بینکوں کے مجموعی اثاثے بڑھ کر 2ٹریلین ریال سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ یہ بینک مملکت کے مختلف علاقوں اور شہروں میں نئی اور ہمہ جہتی مالیاتی و بینکنگ خدمات پیش کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں سعودی مالیاتی منڈی کئی بین الاقوامی منڈیوں کے گراف سسٹم میں شامل ہوگئی ہے۔ اس سے اس کی کارکردگی مضبوط اور سعودی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حوالے سے مارکیٹ کی کشش بڑھی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سرکشی پر حوثیوں کو دنداں شکن جواب دینا ضروری

شیئر: