شاہد آفریدی کی جی ایچ کیو میں منعقدہ یوم دفاع کی مرکزی تقریب کے موقع پر نسوار کھانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور یہ ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ ٹویٹر صارفین نے کیا ٹوئٹس کیے۔
مائرہ ظفر نے کہا : شاہد آفریدی تو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں بوم بوم ببل گم کھا رہے تھے لیکن ان کے ناقدین کو یہ نسوار نظر آرہی ہے۔
عامر خان نے لکھا : آخر کار شاہد آفریدی میں بھی پٹھان ہونے کی کچھ علامات موجود ہیں۔
شمائلہ خان کے مطابق : اس واقعے کے بعد مجھے امید ہے کہ اب کوئی آفریدی نسوار بھی لانچ کر دے گا۔
فریدہ احمد نے کہا : شاہد آفریدی وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف کے پیچھے بیٹھ کر نسوار کھا رہے ہیں۔ ہم نے ان کی تقریروں پر بات کرنی تھی لیکن آپ کے نسوار نے سارا شو لوٹ لیا۔
سیدہ طوبی انور نے ٹویٹ کیا : شاہد آفریدی نسوار کے آگے ہار مان گئے یہ یوم دفاع کا سب سے مزاحیہ موقع تھا۔
معیز خان نےکہا : شاہد آفریدی کے نسوار کھانے پر ملک بھر کے پٹھان فخر محسوس کر رہے ہیں۔
مہوش کے مطابق : شاہد آفریدی نے اس تقریب میں کچھ کہے بغیر ہی ساری توجہ لوٹ لی۔
اعزاز نے ٹویٹ کیا : آفریدی کو ہمیشہ پشتون کلچر اور روایات کو زندہ رکھنے کے لیے سراہا جائے گا۔
زہرا نے کہا : شرجیل میمن کی شراب زیتون بن سکتی ہے تو شاہد آفریدی کی نسوار امرود ٹافی کیوں نہیں۔
نسوار نہیں بلکہ شہد کی ٹافی ہے۔ یقین نہیں آتا تو بلڈ سیمپل سندھ لیبارٹری بھیجیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائےگا۔#ShahidAfridi #GHQ pic.twitter.com/3V0VhbcGuP
— Nomi Chaudhry (@nomihash) September 7, 2018
#ShahidAfridi eating Boom Boom Bubble gum at GHQ. Haters will say it's Naswar.
— Myra Zafar (@MyraZafar) September 6, 2018