نوازالدین کو بہترین اداکار کا ایوارڈ
بالی وڈ کے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی کو حال ہی میں بہترین اداکار کا ایوارڈ پیش کیاگیاہے۔ہندوستانی خبروں کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی کو فلم سیکرڈ گیمز میں بہترین اداکاری کرنے پرایوارڈ دیاگیا۔ یہ ایوارڈ انہیں منٹو میں ان کی فلمی بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ راسیکادوگل کے ہاتھوں دلوایا گیا۔نوازالدین نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تصویر ٹویٹ کی ہے جس میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔نواز الدین کی فلم منٹو' جلد ریلیز ہونےوالی ہے۔