عدالتوں نے 72لڑکیوں کی شادیاں کرائیں
دمام ...وزارت انصا ف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عدالتوں نے 1439ھ کے دوران نکاح سے محروم کردہ 72لڑکیوں کی شادیاں کرائیں۔ سعودی عرب میں برسہا برس سے رواج چلا آرہا ہے کہ ترکے کی رقم خاندان تک محدود رکھنے اور خاندان کی لڑکیوں کو غیر خاندان میں جانے سے روکنے کے لئے مختلف طور طریقے اختیار کئے جاتے ہیں۔بعض لڑکیوں کو شادی سے محروم کردیا جاتا ہے۔ اسے مقامی زبان میں ”عضل“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔جس لڑکی کو نکاح سے محروم کردیا جاتا ہے اسے”معضولتہ“ کہا جاتا ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں 26، ریاض میں 17، الشرقیہ میں 7اور عسیر میں 6اس طرح کی لڑکیوں کی شادیاں عدالتوں نے اپنے طو رپر کرائیں اور انہیں ”عضل“ کے چکر سے نجات دلائی۔