جنگجوﺅں کیلئے حوثیو ں کے تحائف!
ابہا... باخبر ذرائع نے بتایا کہ باغی حوثیوں نے گزشتہ 2ماہ کے دوران 86غیر ملکی جنگجوﺅں کو یمن کی شہریت دیدی۔ ان میں ایرانی عسکریت پسند، حزب اللہ (لبنان) اور افریقی ممالک کے شہری شامل ہیں۔ حوثی غیر ملکی جنگجوﺅں کو محاذ جنگ پر ہلاک ہوجانے والوں کی بیوہ خواتین سے شادیاں بھی کرا رہے ہیں۔