سعودی عرب کے تاریخی علاقے العلاء میں منعقد ہونے والے مشترکہ جی سی سی یوتھ ورک کیمپ میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے ساتھ اردن اور مراکش کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق سعودی وزارت کھیل کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے کیمپ کا مقصد نوجوانوں کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا، تجربات کا تبادلہ اور رکن ممالک کے درمیان ہنرمندی کو مزید مستحکم کرنا تھا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں جاپانی سفارتکاروں کا تربیتی دورہ مکمل
Node ID: 671356
-
انجینئرنگ کے شعبے میں سعودائزیشن سے مقامی ٹینلٹ میں اضافہ ہو گا
Node ID: 877442
یہ کیمپ مختلف ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں، کھیلوں کے مقابلوں، سیمینارز اور کمیونٹی کے مابین یکجہتی اور ٹیم ورک کو فروغ دینے پر مشتمل تھا۔
آؤٹ ڈور تجرباتی پروگراموں کے سیشنز کے ذریعے شرکاء کو نہ صرف بااختیار بنایا گیا بلکہ ان کی صلاحیتوں کو بھی نکھارا گیا۔
کیمپ کے دوران نوجوانوں کو دریافت، سیکھنے اور مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کا منفرد اور اہم موقع فراہم کیا گیا۔
مختلف شعبوں کے ماہرین کی قیادت میں 9 تا 15 فروری جاری رہنے والے کیمپ میں شرکاء نے خصوصی تربیتی کلاسز میں حصہ لینے کے علاوہ العلاء کے قدیم شہر کا دورہ کیا۔

نوجوان مہمانوں کو العلا کی ہیریٹیج مارکیٹ اور نخلستان دیکھنے، روایتی دستکاریوں کے بارے میں سیکھنے اور سرسبز نخلستان کے پس منظر میں واقع مٹی کے بنے خوبصورت گھروں میں علاقائی پکوان سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا۔
شرکاء کو مشہور سیاحتی قدرتی مقامات شرعان نیچر ریزرو، ہاتھی کی چٹان، نخلستانی ورثے کا راستہ، حجرہ (مدائن صالح) کا تاریخی علاقوں کے دورے کرائے گئے۔
