Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم آبدیدہ ہوگئے

اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت قانون کے مطابق لواحقین کو تمام تر سہولتیں فراہم کرےگی۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو معاونت کی ہدایت کی ہے ۔سابق صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول نے کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔دریں اثناءسابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کو کلثوم نواز کے انتقال کا بتا دیا گیا۔ دونوں آبدیدہ ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کے لئے نواز شریف،مریم اور کیپٹن صفدر کو پیرول پر رہا کئے جانے کا امکان ہے۔ سابق وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے لندن روانہ ہوں گے۔ کلثوم نواز کی تدفین جاتی امراءمیں کئے جانے کا امکان ہے۔
 مزید پڑھیں:نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز انتقال کرگئیں

شیئر: