کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں آج، پاکستان میں کل ہوگی
جمعرات 13 ستمبر 2018 3:00
لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ پاکستانی وقت کے مطابق 12 بجے لندن میں ادا کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق خاتون اول کی نماز جنازہ برطانوی دارالحکومت لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی جس کے لیے پاکستانی وقت کے مطابق 12 بجے کا ٹائم مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد مرحومہ کا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا جس کی تیاریاں پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے بھائی شہبازشریف گزشتہ روز میت لینے کے لیے لندن پہنچے تھے، اور اب ان کے ساتھ نواز شریف کی بیٹی اسما نواز اورعثمان ڈار سمیت دیگر کارکن ساتھ واپس آئیں گے ۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے کل (جمعہ) صبح 8 بجے لاہور ایرپورٹ پرپہنچیں گے ۔ قبل ازیں گزشتہ روز نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیرول پر رہائی میں توسیع کرکے 5 روز کردیا گیا تھا اس دوران تینوں افراد تمام تر رسومات ادا کرسکیں گے ۔ پاکستان میں نماز جنازہ اورتدفین کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جمعے کو 5 بجے شریف میڈیکل کمپلیکس میں مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائں گے ۔ نمازہ جنازہ کے دوران سیکورٹی کے فرائض پولیس سرانجام دے گی۔ جاتی امرا کی سیکورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے اور شریف خاندان کی رہائش پرکسی بھی غیر متعلقہ شخص کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔