انٹرنیٹ ووٹنگ رجسٹریشن میں 2 دن کی توسیع
اسلام آباد... الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کےلئے انٹرنیٹ ووٹنگ رجسٹریشن میں مزید 2 دنکی توسیع کردی ۔بیرون ممالک مقیم پاکستانی اب 17ستمبر تک آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے۔رجسٹریشن کےلئے کارآمد نائیکوپ اور پاسپورٹ ضروری ہے ،انٹرنیٹ تک رسائی اور ای میل ایڈریس رکھنے والے بیرون ممالک مقیم پاکستانی انٹرنیٹ ووٹنگ میں حصہ لے سکتے ہیں ۔سمندر پار پاکستانی رجسٹرڈ ہونے کے بعد آنے والے ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے ووٹ کاسٹ کر سکیں گے ۔الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں سے گزارش کی ہے جن کے حلقوں پرضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں اس حلقوں سے تعلق رکھنے والے بیرون ممالک مقیم پاکستانی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور 17ستمبر 2018ءتک اپنی رجسٹریشن کرائیں تاکہ 14اکتوبر 2018کو ہونے والے ضمنی اتنخابات میں آن لائن ووٹنگ میں شامل ہوسکیںگے ۔