Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری اور بلاول کل نواز شریف سے ملیں گے

لاہور:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کل سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتی ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری پارٹی وفد کے ہمراہ جاتی امرا جائیں گے جہاں وہ میاں نوازشریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کریں گے ۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ روز آخری رسومات میں شرکت نہیں کی تھی۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف سمیت دیگر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر میاں نوازشریف، مریم اور صفدرکو پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کی مدت بھی کل ہی ختم ہوجائے گی۔

شیئر: