Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محبت کیلئے وقت نہیں ،شردھا کپور

ادارکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ ابھی ان کے پاس پیار و محبت کےلئے سرے سے کوئی وقت نہیں۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کسی سے محبت کروں گی تو اسے پوری توجہ اور پورا وقت دوں گی جو اس وقت ممکن نہیں۔ ہندوستانی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شردھا کپور نے کہا کہ ان دنوں وہ ”بتی گل میٹر چالو“ میں کام کر رہی ہیں۔بیک ٹو بیک پروجیکٹ کی وجہ سے میرے پاس پیار و محبت یا اس موضوع پر توجہ دینے کےلئے بھی وقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ اتنی مصروفیت کے باوجود میں اپنے لئے تھوڑا بہت وقت نکالنا نہیں بھولتی۔ شردھا نے کہا کہ ان دنوں میں سائنانہوال کی بائیوگرافی پر بننے والی فلم کے لئے بیڈ منٹن سیکھ رہی ہوں اور اس کےلئے ہر روز صبح 6بجے اٹھ جاتی ہوں ۔ اس فلم میں میرا مرکزی کردار ہے ۔شردھا کپورنے کہا کہ وہ وقت ملنے پر گانے بھی لکھتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ان کےلئے موسیقی بھی کمپوز کرتی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اگرمجھے اپنے پراجیکٹ سے فرصت ملے تومیں گووا کے ”ہالیڈے ہوم “ میں وقت گزارنا پسند کروں گی جسے میں نے حال ہی میں خریدا ہے ۔
 

شیئر: