Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان وعدوں سے مکر گئے،چانڈیو

اسلام آباد...پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے 25 دنوں میں ہی اپنے وعدوں سے مکر گئے ۔100 دن کا وعدہ تھا اور پہلے ماہ میں ہی خود100 دنوں کو 730 دنوں تک بڑھا دیا ۔ وہ قوم کے ساتھ جھوٹے وعدے اور غلط بیانی کرتے رہے ۔سادگی کے نام پر ایک اور ڈھونگ رچا کر عوامی نمائندوں کے منصب کی توہین کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو چند دنوں میں حالات بہتر کرنے کے خواب دکھائے تھے۔ دنوں میں تبدیلی لانے والے اب کہتے ہیں کہ ملک چلانے کیلئے پیسے نہیں ۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ پروٹوکول نہیں لیں گے اب تمام ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ چانڈیو نے کہا کہ ابھی تو ان کا ہنی مون بھی پورا نہیں ہوا ۔ ابھی سے چہرے سے میک اپ اترنا شروع ہوگیا۔

شیئر: