Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ازخود نوٹس

لاہور..سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان نے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ازخود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے سی سی پی او لاہور، اینٹی نارکوٹکس فورس سمیت دیگر حکام سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے دوران از خود نوٹس لیا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ تعلیمی اداروں میں طالبعلموں کو منشیات باآسانی دستیاب ہے ۔تعلیمی اداروں میں منشیات کے فروغ سے اپنا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔شکایات موصول ہوئی ہیں کہ تعلیمی اداروں میں طالبعلم آئس سمیت دیگر نشہ کرتے ہیں۔پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے منشیات مافیا کو قابو کرنا ہو گا۔

شیئر: